معاشی بدحالی کے ریکارڈ دھڑا دھڑ رٹوٹ رہے ہیں، مریم نواز

06:02 PM, 18 May, 2019

لاہور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک میں معاشی بدحالی کے تمام ریکاردڑٹوٹ رہے ہیں، عوام کو اب معاشی بدحالی کے اثرات کا پتہ چلا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر  ملکی معاشی صورت حال پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک میں معاشی بدحالی کے تمام دھڑا دھڑ ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے ہفتے اسٹاک مارکیٹ 17 سال کی کم ترین سطح پرآگئی ہے، اب تک روپے کی قدر میں 100 فیصد کمی ہو گئی اور عوام کو  اب پتا چلا کہ معاشی بدحالی کیا ہوتی ہے؟

مزیدخبریں