قمر زمان کائرہ کے بیٹے کی لالہ موسیٰ میں تدفین ، بلاول ، زرداری سمیت اہم رہنمائوں کی شرکت

05:13 PM, 18 May, 2019

لالہ موسیٰ : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ، آصف زرداری سمیت سیاسی رہنمائون اور اہم شخصیات کی پیپلزپارٹی کے صدر قمر زمان کائرہ کے بیٹے کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے صدر قمر زمان کائرہ کے بیٹے کی تدفین لالہ موسیٰ میں کر دی گئی ہے ، نماز جنازہ میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ، آصف زرداری ، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید سمیت متعدد سیاسی رہنماوں نے شرکت کی ۔

جوان بیٹے  کی ٹریفک حادثے میں وفات پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیراعظم کے مشیر کی جانب سے اظہار افسوس بھی کیا گیا ۔

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے صدر قمر زمان کائرہ پریس کانفرنس میں مصروف تھے جب ان کو اطلاع ملی کہ ان کے بیٹے ٹریفک حادثے میں وفات پا گئے ہیں ۔

مزیدخبریں