رمضان المبارک میں شیطان قید ، پنڈی کا شیطان آزاد ہے, راناثناءاللہ کی شیخ رشید پر تنقید

05:06 PM, 18 May, 2019

لاہور:مسلم لیگ ن پنجاب کے صدرراناثناءاللہ خان نے وزیر ریلوے شیخ رشید کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کو اپنی کارکردگی کی کوئی فکرنہیں، ان پر صرف شہباز شریف اور نواز شریف کا خوف ہے ،وہ صرف شیطانی کرسکتاہے اوراپنی کارکردگی بہتر نہیں ۔

لیگی رہنما نے وزیر ریلوے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں شیطان قید ہو جاتا ہے لیکن راولپنڈی کا شیطان آزاد ہے،پہلے8ماہ میں ریلوے کو 29ارب کے رکارڈ خسارے کا سامناہے،نئی ٹرینیں اب تک 17کروڑخسارہ کرچکیں،بغیرمنصوبہ بندی چلائی گئی ٹرینوں سے مسافروں آمد ورفت کے اوقات متاثرہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے ملازمین کی پنشن ،گریجویٹی کے چیک آئےروزباو¿نس ہورہے ہیں،ن لیگ دور میں ریلوے ٹائم ٹیبل کی پابندی 76 فیصد تھی جو اب 67 فیصد ہے،خسارے کے شکارریلوے میں سیاسی بنیادوں پر10ہزارسے زائد افرادکی بھرتی کی اجازت دی گئی۔

مزیدخبریں