دیپالپور، حجرہ شاہ مقیم میں ایک اور معصوم کلی جنسی بھیڑیے کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی، مقدمہ درج

03:55 PM, 18 May, 2019

دیپالپور: حجرہ شاہ مقیم میں ایک اور معصوم کلی جنسی بھیڑیے کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی نواحی گاو¿ں موضع خان بہادر میں معصوم بچی کو جنسی درندے عامر سہیل نے معصوم گیارہ سالہ فضیلت کوگھرمیں اکیلی پا کر ہوس کا نشانہ بنانے لگا.

 بچی کی چیخ و پکار سن کر والد مشتاق احمد قریشی کے آنے پر ملزم بچی کو برہنہ حالت میں چھوڑ کر اسلحہ کے زور پر فرار ہو گیا، متاثرہ ننھی کلی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج تو کر دیا گیا مگر تاحال ملزم گرفتار نہ ہو سکا، بچی کے والد نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں