ڈاکٹر شہاب آئیڈیل شوہر ،انکا ساتھ ملنا میری خوش نصیبی ہے ‘ ریما خان

12:55 PM, 18 May, 2019

لاہور:نامور اداکارہ ریما خان نے کہا ہے کہ آج میں جس بھی مقام پر ہوں اس پر اپنے رب کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے ،شادی کے بعد شوبز اور گھر میں توازن رکھنا بڑا مشکل کام ہوتا ہے ،ڈاکٹر شہاب آئیڈیل شوہر ہیں اور ان کا ساتھ ملنا میری خوش نصیبی ہے ۔

ایک انٹر ویو میں ریما نے کہا کہ میںنے فلم انڈسٹری میں جتنا بھی کام کیا ہے اس سے مطمئن ہوں اور اپنے رب کی شکر گزار ہوں جس نے مجھے یہ اطمینان بخشا۔

انہوں نے کہا کہ پریکٹیکل لائف آسان نہیں ہوتی اور خاص طو پر جب آپ شوبز سے وابستہ ہوں، آپ نے دونوں میں توازن رکھنا ہوتا ہے اور انہیں ساتھ لے کر چلنا ہوتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے شوہر کی بھرپور سپورٹ حاصل ہے اور ڈاکٹر شہاب کا ساتھ ملنا میری خوش نصیبی ہے ۔ بیٹے کی تربیت کےلئے ہر وقت سوچ بچار کرتی رہتی ہوںکیونکہ میں اسے ایک اچھا انسان بنانا چاہتی ہوں۔

مزیدخبریں