نالائق جج عذاب بن جاتا ہے، ججز کے تقرر کا طریقہ بدلنے کی ضرورت ہے،فواد چودھری

12:37 PM, 18 May, 2019

اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ ججز کے تقرر کا طریقہ بدلنے کی ضرورت ہے، افتخار چودھری کے سپریم کورٹ کے دو فیصلوں کے نتیجے میں وکیلوں کو 100 ملین ڈالر فیسیں ادا کرنے کے بعد اب پاکستان کو 1.4 بلین ڈالر کے جرمانے کا سامنا ہے۔

فواد چودھری نے سماجی رابطوں کی ویب سایٹ پر اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ افتخار چودھری کے سپریم کورٹ کے صرف دو فیصلوں کے نتیجے میں وکیلوں کو 100 ملین ڈالر فیسیں ادا کرنے کے بعد اب پاکستان کو 1.4 بلین ڈالر کے جرمانے کا سامنا ہے.

احتساب ان جیسے ججز کا بھی ہونا چاہئے، نالائق جج ایک بہت بڑا عذاب بن جاتا ہے اس لئے ججز کے تقرر کا طریقہ بدلنے کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں