امریکا میں سی آئی اے کے سابق افسر کو 20 سال قید کی سزا

11:11 AM, 18 May, 2019

وا شنگٹن:  امریکا میں چین کو مختلف زمرہ کی دفاعی تفصیلات مہیا کرانے کے الزام میں مجرم ٹھہرائے گئے سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے سابق افسر کیون پیٹرک میلوری کو 20 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

امریکی محکمہ انصاف کی پریس ریلیز جاری کے مطابق چین کے ایک ایجنٹ کو قومی دفاعی تفصیلات مہیا کرانے کے معاملے میں جاسوسی ایکٹ کے تحت مجرم ٹھہرائے گئے ورجینیا کے لیزبرگ سے تعلق رکھنے والے 62 سالہ میلوری کو 20 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ریلیز کے مطابق میلوری نے مارچ اور اپریل 2017 میں چین کا دورہ کیا تھا ۔

مزیدخبریں