کیوبا میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا خدشہ

11:47 PM, 18 May, 2018

ہوانا: کیوبا کے شہر ہوانا میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا خدشہ۔

تفصیلات کے مطابق کیوبا کی قومی فضائی کمپنی کیوبن ایوی ایشن کا مسافر طیارہ دارالحکومت ہوانا کے جوز مارٹی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ طیارے میں 104 مسافر سوار تھے۔ فی الحال کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کے حوالے سے کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں:چوہدری نثار کی موجودگی میں پارلیمانی بورڈ کا حصہ نہیں بنوں گا: پرویز رشید
 کیوبا کے مقامی میڈیا کے مطابق طیارے نے جوز مارٹی ایئرپورٹ سے اڑان بھری اور اسے کیوبا کے مشرقی شہر ہولگوئین جانا تھا تاہم اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: آئندہ چند روز میں موسم کیسا رہے گا ؟محکمہ موسمیات کی حیران کن پیشگوئی
 حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا سلسلہ شروع کیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ انہوں نے بعض زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کرتے ہوئے دیکھا۔

   نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں