چوہدری نثار کی موجودگی میں پارلیمانی بورڈ کا حصہ نہیں بنوں گا: پرویز رشید

چوہدری نثار کی موجودگی میں پارلیمانی بورڈ کا حصہ نہیں بنوں گا: پرویز رشید
کیپشن: فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

اسلام آباد: سینیٹر پرویز رشید نے واضح کیا ہے کہ پارلیمانی بورڈ میں اگر چوہدری نثار کو شامل کیا گیا تو وہ اس بورڈ کا حصہ نہیں بننے گے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں سینیٹر پرویز رشید نے واضح کیا ہے کہ ابھی پارلیمانی بورڈ تشکیل نہیں ہوا اور پارلیمانی بورڈ کے ارکان کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس بورڈ میں چوہدری نثار ہوں گے، وہ اس کا حصہ نہیں بنے گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: آئندہ چند روز میں موسم کیسا رہے گا ؟محکمہ موسمیات کی حیران کن پیشگوئی
 واضح رہے کہ پرویز رشید اور چوہدری نثار پہلے بھی میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کر چکے ہیں جس سے پارٹی قیادت خوش نہیں ہے اور دونوں رہنماوں کو ایک دوسرے پر تنقید کرنے سے رک دیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سیاستدانوں کے اقتدار میں آنے کے بعد اثاثے بڑھ جاتے ہیں: عمران خان
 
 

  نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں