امریکی ریاست ٹیکساس کے سکول میں فائرنگ، 8 طلبا ہلاک ہو گئے

امریکی ریاست ٹیکساس کے سکول میں فائرنگ، 8 طلبا ہلاک ہو گئے
کیپشن: فائل فوٹو

نیویارک: امریکا میں فائرنگ اور اجتماعی قتل کے واقعات معمول بن گئے، امریکی ریاست ٹیکساس کے سانتاز ہائی سکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 8 طلبا ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ صبح کے وقت پیش آیا۔ حملہ آور طالب علم نے سکول میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کی تو باقی طالب علموں نے فائرنگ کی آواز سننے کے بعد بھاگ کر جان بچائی۔ پولیس افسر سمیت متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، امریکی میڈیا کے مطابق حملہ آور کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: آئندہ چند روز میں موسم کیسا رہے گا ؟محکمہ موسمیات کی حیران کن پیشگوئی
 فائرنگ کے بعد پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ جبکہ ہیلی کاپٹر کی مدد سے سکول کی فضائی نگرانی بھی کی گئی۔ حملہ آور ممکنہ طور پر سکول کا طالب علم ہے۔ رواں سال امریکا میں سکول پر فائرنگ کا بائیسواں واقعہ ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سیاستدانوں کے اقتدار میں آنے کے بعد اثاثے بڑھ جاتے ہیں: عمران خان
 
   نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں