راحت فتح علی خان نے سوشل میڈیا پر بھارتی گلوکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا

09:29 PM, 18 May, 2018

لاہو ر: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے سوشل میڈیا پر شہرت میں بھارت کے صف اول کے گلوکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق راحت فتح علی خاں کے بزنس ڈائریکٹراور پروڈیوسرسلمان احمد نے سوشل میڈیا کی اہمیت کومدنظررکھتے ہوئے کچھ عرصہ قبل یوٹیوب پرایک چینل لانچ کیا تھا ، جس کے ذریعے دنیا بھرمیں لوگوں کی بڑی تعداد نے راحت کے گیت سنے اورانھیں پسند کیا۔ایک طرف توفلمی گیت تھے اوردوسری جانب قوالیوں کے علاوہ آڈیوالبم بیک ٹو لوکے گیت ضروری تھا شامل ہے، اس گیت کو دنیا بھر کے 386ملین لوگوں نے دیکھا اورابھی بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔اس کے علاوہ گزشتہ کچھ عرصہ کے دوران ہی راحت فتح علی خاں کے چینل کودیکھنے والوں کی تعداد لاکھوں سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ان کے مقابلے میں بھارت کے معروف گلوکاروں اور موسیقاروں کو بڑے مارجن سے مات ملی ہے۔

رپورٹ کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ راحت فتح علی خاں کے چینل کودیکھنے والوں کی بڑی تعداد کا تعلق بھارت اورپاکستان سے ہے لیکن لاکھوں کی تعداد میں دنیا بھرمیں بسنے والے لوگ بھی اس کا حصہ ہیں، جس کی بدولت آج بالی ووڈ اوربھارتی میوزک انڈسٹری پر راج کرنے والے گلوکار اور موسیقار مقبولیت کی ریس میں بہت پیچھے رہ گئے ہیں۔

مزیدخبریں