میاں صاحب کو جھوٹ بولنے اور دھوکہ دینے پر نکالا گیا:بلاول بھٹو

میاں صاحب کو جھوٹ بولنے اور دھوکہ دینے پر نکالا گیا:بلاول بھٹو
کیپشن: image by face book

لاڑکانہ : پیپلزپارٹی کے صدر بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میاں صاحب کو جھوٹ بولنے اور دھوکہ دینے پر نکالا گیا ، عمران خان کی نظر صرف اقتدار اور کرسی پر ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے صدر بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو جھوٹ بولنے اور دھوکہ دینے پر نکالا گیا ، عمران خان کی نظر صرف اقتدار اور کرسی پر ہے۔

انھوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام بھی پانی کے لیے ترس رہے ہیں ، صوبوں کے وسائل جو یہاں خرچ ہونے تھے ، وہ روک لیے گئے ،انھوں نے کہا کہ عمران خان کی نظر ہے تو صرف کرسی اور اقتدار پر ، میاں صاحب کو جھوٹ بولنے اور دھوکا دینے پر نکالا گیا ، ن لیگ نے اس ملک کو وفاق کے طور پر نہیں ون یونٹ کے طور پر چلایا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:ہم نے ڈبل شاہ کو سنگل شاہ بنادیا، چیئرمین نیب
 
 
بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ جھوٹ بولتے ہیں کہ لوڈ شیڈنگ ختم ہو گئی ہے ، کہاں ختم ہوئی ہے ؟ کب پانی ملے گا ؟ کب بیج لگیں گے ؟ کب فصل ہو گی ؟ ہاں ، جاتی امرا میں لوڈ شیڈنگ ختم ہوئی ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ عوام مسائل کو رو رہے ہیں ، میاں صاحب اپنی ذات سے آگے نہیں سوچتے ، جنوبی پنجاب کو 15 اپریل کو پانی ملنا تھا ابھی تک نہیں ملا ہے۔

ن لیگ نے اس ملک کو وفاق کے طور پر نہیں ون یونٹ کے طور پر چلایا ، جنوبی پنجاب کے عوام بھی پانی کے لیے ترس رہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں