شمالی کوریا کو ایٹمی اسلحے سے پاک کرنے کیلئے 'لیبیا ماڈل' پر عمل نہیں کیا جائے گا: ٹرمپ

08:18 PM, 18 May, 2018

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دبے الفاظ میں شمالی کوریا کو دھمکی دے دی ہے، ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کو ایٹمی اسلحے سے پاک کرنے کیلئے 'لیبیا ماڈل' پر عمل نہیں کیا جائے گا۔

مشیر قومی سلامتی جان بولٹن کے بیان کی تردید کرتے ہوئے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان سے ملاقات وقت پر ہوگی۔ شمالی کوریا جوہری ہتھیاروں کو ترک کرکے خوشحال ممالک میں شامل ہوجائے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سیاستدانوں کے اقتدار میں آنے کے بعد اثاثے بڑھ جاتے ہیں: عمران خان
 انہوں نے مزید کہا کہ شمالی کوریا کے ساتھ لیبیا جیسا سلوک نہیں کیا جائے گا۔ جوہری ہتھیار ختم کرنے پر شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان ہی اقتدار میں رہیں گے۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: عمران خان نے خیبرپختونخوا میں کوئی کام کیا ہوتا تو الیکشن میں مقابلہ ہوتا: شہباز شریف
 
   نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں