لاہور : قومی ٹیم یاسر شاہ کے بعد ایک اور اہم ترین فاسٹ باولر سے محروم ہو گئی ۔ انتظامیہ نے محمد عامر کی فٹنس پر شکوک کی وجہ سے متبادل پیسرکے نام پرغور شروع کر دیا۔
ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ اپنے اہم باو¿ لرکے حوالے سے کوئی خطرہ مول لینے کو تیار نہیں ہے اور ان کے فٹنس مسائل میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا تو انہیں میدان میں نہیں اتارا جائے گا۔موجودہ صورتحال میں قومی سلیکشن کمیٹی نے دورہ انگلینڈ کے لیے متبادل باو¿ لر کے نام پر غور شروع کردیا ہے ، ریزرو باو¿لرز میں موجود وہاب ریاض، میر حمزہ اور وقاص مقصود انگلینڈ جانے کے امیدواروں میں شامل ہیں، سلیکشن کمیٹی محمد عامر کی فٹنس کے معاملے پر ٹیم انتظامیہ سے رابطے میں ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان ٹیم کو 24 مئی سے لارڈز کے تاریخی گراو نڈ پر ٹیسٹ میں میزبان انگلینڈ کے مد مقابل ہونا ہے،اس سے قبل محمد عامر پر باو لنگ کو بوجھ لادنے یا گریزکرنے کا فیصلہ اہم ہوگا۔