سری دیوی کی ہلاکت سے متعلق نیا انکشاف سامنے آگیا

06:17 PM, 18 May, 2018

نئی دہلی: بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کی موت سے متعلق نیا دعویٰ سامنے آگیا۔ سابق اسسٹنٹ کمشنر دہلی وید بھوشن نے دعوی کیا ہے کہ معروف اداکارہ سری دیوی کو باقاعدہ منصوبہ بندی کر کے قتل کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق پولیس افسر وید بھوشن نے ایک پریس کانفرنس میں انکشاف کیا ہے کہ معروف اداکارہ کی موت حادثاتی نہیں تھی بلکہ انہیں باقاعدہ منصوبہ بندی کر کے قتل کیا گیا تھا۔ باتھ ٹب میں کسی کو بھی دبوچ کر قتل کردینا نہایت آسان ہے۔ ممکن ہے کہ سری دیوی کے ساتھ بھی ایسا ہی کیا گیا ہو۔

سابق اسسٹنٹ کمشنر وید بھوشن جو آج کل ایک نجی تحقیقاتی کمپنی بھی چلا رہے ہیں۔ سری دیوی کی موت کے بعد بھوشن دبئی کے اس ہوٹل میں تحقیقات کے لیے بھی گئے تھے جہاں سری دیوی کی موت ہوئی تھی تاہم ہوٹل انتظامیہ نے انہیں حادثے والے کمرے تک رسائی نہیں دی تھی۔ جس کے بعد وہ بھارت واپس آگئے تھے۔

مزیدخبریں