وینا ملک نے اپنے شوہر اسد خٹک سے خلع لے لی

04:00 PM, 18 May, 2018

معروف پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے اپنے شوہر نے خلع لے لی ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اپنے بچوں ابراہم اور امل کے ساتھ خوبصورت زندگی گزار رہی ہوں اور میں نے اپنے شوہر سے خلع لے لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :جذباتی فیصلے کئے جن کی وجہ سے مشکلات پیش آئیں، وینا ملک
  

پاکستانی اداکارہ نے اسد بشیر خان خٹک سے 2013 میں شادی کی. خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل ویناملک اور ان کے شوہر کے درمیان لڑائی جھگڑے کی خبریں آئی تھیں اور بات میڈیا تک پہنچ گئی جبکہ طلاق کی افواہیں بھی گردش کرنے لگیں لیکن پھر کہا گیا کہ مولانا طارق جمیل نے دونوں کے درمیان اختلافات ختم کروادیئے تھے۔لیکن معاملات جوں کے توں رہے اور دونوں نے ایک دوسرے سے الگ ہو گئے ۔

یہ بھی پڑھیں :"عوام چوروں اور لٹیروں کو مسترد کر چکے ہیں"،وینا ملک
  

وینا ملک نے مزید کہا شادی ایک ایسا نازک رشتہ ہوتاہے اور میں ایک اداکارہ ہونے کے ناطے مثال قائم کرناچاہتی تھی۔ کیریئرکے عروج پر شادی کی اور شوہر کیلئے سب کچھ چھوڑدیا، جوایک لڑکی قربان کرسکتی ہے وہ  میں نے کیا۔ پھر جو تلخیاں آئیں ، ایک وقت تک وہ سب لوگوں کے سامنے تھیں لیکن اس کے بعد کے معاملات کو میں کبھی میڈیا پر لے کر آنا نہیں چاہتی تھی۔انہوں نے اس بات کا اقرار کیا کہ میں نے اسد خان خٹک سے خلع لے لی ہے اور میں آج کل اپنے بچوں کے زندگی گزار رہی ہوں ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں