بنگلورو: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے اپنی داڑھی سے متعلق اہم فیصلہ لیتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں اپنی داڑھی منڈوانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نہ صرف اپنے عمدہ صلاحیتوں کی وجہ سے جانے جاتے ہیں بلکہ اب تو ان کی خوبصورت داڑھی بھی ان کی پہچان بن چکی ہے جسے وہ کٹوانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔بھارت میں تقریب کے دوران ایک فین نے ان سے سوال پوچھا کہ کیا آپ اپنی داڑھی کٹوانا چاہتے ہیں یا پھر کوئی دوسرا سٹائل اپنانا چاہتے ہیں، جس کے جواب میں ویرات کوہلی نے بڑی شائستگی سے کہا کہ وہ داڑھی منڈوانا نہیں چاہتے کیوں کہ یہ ان پر جچتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :ڈیوین براوو نے ویرات کوہلی کو کرکٹ کا کرسٹیانو رونالڈو قراردیدیا
انہوں نے کہا کہ میں اپنی داڑھی چھوٹی بھی نہیں کرنا چاہتا اور نہ ہی میری سوچ ہے کہ میں اس سٹائل کو تبدیل کروں، یہ مجھے بے حد پسند ہے اور جب بھی داڑھی بڑھ جاتی ہے تو مجھے تراشنا پڑتا ہے۔دنیا بھر میں سب سے زیادہ تنخواہ حاصل کرنے والے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے کرکٹ شیوز اپنے ہاتھوں سے صاف کرتے ہیں جس پر انہیں کوئی قباحت محسوس نہیں ہوتی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں