مکہ مکرمہ : سعودی وزارت حج و عمر ہ اور محکمہ ٹریفک کی ہر سال رمضان المبار ک اور حج کے موقع پر کوشش ہوتی ہے کہ عمرہ زائرین اور حجاج کرام کی مشکلات کم سے کم کی جاسکیں۔
اس بار بھی مکہ مکرمہ میں محکمہ ٹریفک پولیس نے عمرہ زائرین کو کسی بھی پریشانی سے بچانے کے لیے ٹریفک پلان کی منظوری دے دی ہے ۔ جس کےتحت عمرہ زائرین مقدس شہر میں پہنچنے کے لیے پارکنگ لاٹس میں اپنی گاڑیاں کھڑی کریں گے ،اس بار جتنے بھی عمرہ زائرین ہیں انہیں شہر کے اندر جانے کی بجائے اپنی گاڑیاں پارکنگ لاٹس میں کھڑی کرنا ہوں گی ، اس مقسڈ کے لیے شہر کے چاروں اطراف میں بنائی گئی پارکنگ لاٹس کو کھول دیا گیاہے ۔
جبکہ ہر پارکنگ کے ساتھ ہی نقشہ جاری کر دیاگیاہے ۔اس مقصد کے لیے 34 پوائنٹس مختص کر دیئے گئے ہیں ۔جس کے لیے گوگل میپس سے بھی رہنمائی حاصل کی جاسکتی ہے ۔
ضمن خطة الإدارة العامة للمرور خلال شهر رمضان المبارك ١٤٣٩ هجري
— #المرور_السعودي (@eMoroor) May 15, 2018
مواقف ومحطات النقل العام بمكة المكرمةhttps://t.co/Ly3WDmHwOq