جام شہادت نوش کرنےوالے کرنل سہیل عابد کی نظم سے ہر آنکھ اشکبار

جام شہادت نوش کرنےوالے کرنل سہیل عابد کی نظم سے ہر آنکھ اشکبار
کیپشن: تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

اسلام آباد: گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے کلی الماس میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ردالفساد میں وطن پر جان لٹانے والے کرنل سہیل عابد کو مکمل اعزاز کے ساتھ سپرد خاک تو کردیا گیا اور نماز جنازہ میں آرمی چیف نے خصوصی طور پر شرکت کی اور لواحقین کا غم بانٹتے نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ہلاکت کا دعویٰ سامنے آگیا

اب شہید کرنل سہیل عابد کی شہادت سے پہلے لکھی گئی نظم سامنے آگئی ہے جس کو پڑھ کر بے اختیار آنکھوں سے آنسو نکلنے لگ جائیں ۔کرنل سہیل عابد نے بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے ملک دشمن عناصر کو نیست و نابود کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا اور جام شہادت نوش کرکے ہمیشہ کے لئے تاریخ میں اپنا نام سنہروں حروف سے لکھوا لیا۔

یہ بھی پڑھیں:کرنل سہیل عابد مکمل اعزاز کے ساتھ سپرد خاک، نماز جنازہ میں آرمی چیف کی شرکت
ایک کرنل ہونے کے ناطے، کرنل سہیل عابد مشن کی بالواسطہ نگرانی بھی کر سکتے تھے مگر پاک فوج کی اعلیٰ روایات اور اس دھرتی کی محبت میں وہ مشن کی خود قیادت کر رہے تھے۔ انکی اپنی لکھی ہوئی نظم ان کے بے لوث جذبے کی گواہ ہے۔
نظم
میری وفا کا تقاضا کہ جاں نثار کروں
اے وطن تری مٹی سے ایسا پیار کروں
میرے لہو سے جو تیری بہار باقی ہو
میرا نصیب کہ میں ایسا بار بار کروں
خون دل سے جو چمن کو بہار سونپ گیا
اے کاش ان میں خود کو شمار کروں
مری دعا ہے سہیل میں بھی شہید کہلاؤں
میں کوئی کام کبھی ایسا یادگار کروں
خیال رہے کہ کرنل سہیل عابد کو گزشتہ روز کلی الماس میں خود کش بمباروں کی اطلاع ملی تو ساتھیوں سمیت انہیں جا لیا۔ گولیوں کی بوچھاڑ کرنل سہیل عابد اور ساتھیوں کی پیش قدمی نہ روک سکی۔ کرنل سہیل عابد نے ساتھیوں کے ہمراہ بے جگری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ آپریشن میں اے ٹی ایف کے شدید زخمی حوالدار ثناءاللہ بھی شہادت کے منصب پر فائز ہوئے۔ دورانِ آپریشن 2 افغانی خود کش بمبار، 4 دہشتگردوں سمیت مارے گئے۔


ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں کالعدم لشکر جھنگوی بلوچستان کا سرغنہ سلمان بدینی بھی شامل ہے۔ بادینی 100سے زائد ہزارہ کمیونٹی کے افراد اور پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھا، جس کے سر کی قیمت 20 لاکھ مقرر تھی۔

یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر آصف کرمانی سے کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی، سعد رفیق کا وضاحتی بیان

آپریشن کے دوران ایک ہائی ویلیو ٹارگٹ دہشت گرد گرفتار بھی کیا گیا۔ کرنل سہیل عابد شہید کے پسماندگان میں بیوہ، 3 بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے۔کرنل سہیل عابد کے جنازے میں میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی شریک ہوئے اورانہوں نے اس موقع پر جذبات سے لبریز اپنا پیغام بھی ملک دشمنوں کو دیا کہ جب بھی کوئی فوجی شہید ہوتا ہے تو محسوس ہوتا ہے کہ جسم کا کوئی حصہ الگ ہو گیا ہو۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں