احترام رمضان ، خیرپور میں بغیر این او سی کے چندہ لینے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

احترام رمضان ، خیرپور میں بغیر این او سی کے چندہ لینے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

سکھر:  ضلع خیرپور میں رمضان شریف کے دوران کسی بھی شخص یا ادارے کی طرف سے مسجد ، مدرسے یا کسی بھی حوالے سے چندہ لینے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ بغیر این او سی کے چندہ لینے والوں کو موقع پر ہی گرفتار کیا جائیگا۔ یہ فیصلہ ڈی سی خیرپور محمد سلیم راجپوت کی صدارت میں رمضان احترام آرڈیننس پر عملدرآمد کرانے کے حوالے سے ایک اھم اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے واضع کیا کے ضلع کے اندر کسی کو بھی چندہ جمع کرنے کی اجازت نہیں ہے اگر کوئی چندہ وصول کرے گا تو پہلے اسے ڈی سی آفیس سے این او سی لینی پڑے گی اور چندے کے متعلق آڈٹ رپورٹ جمع کرانی ہوگی۔

ڈی سی خیرپورنے ذخیرہ اندوز اور بلیک مارکیٹنگ کرنے والے دکانداروں اور تاجروں کو خبردارکرتے ہوئے کہا ہے کے اس عمل سے دور رھیں ورنہ ان پر پولیس اور رینجرز کی ٹیمیں کسی بھی وقت کارروائی کر سکتی ہے لگا سکتی کسی کو بھی اجازت نہیں ہے کے عوام سے روزانہ ااستعمال کی چیزوں کے زیادہ نرخ حاصل کرے۔

ڈی سی نے کہا کے روزانہ استعمال کی چیزوں کے نرخ تاجروں اور دکانداروں سے مشورے لے کر تیار کیئے جائینگے ، جن پر اسٹنٹ کمشنر عملدرآمد کروائیںگے۔

ڈی سی نے مزید کہا کے ضلع کے اندر اھم مقامات پر رمضان بچت بازاریں لگائی جائینگی جبکہ آٹے کے اسٹال بھی لگائے جائینگے ،جہاں پر لوگوں کو سستا آ ٹا مھیا کیا جائیگا۔