لاہور: پندرھویں ہم برائیڈل کیٹیور ویک 2017ءلاہورکی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق برائیڈل کیٹیور ویک کا میلہ 8سے 10دسمبر تک لاہور میں منعقد کیا جائیگا۔
”برائیڈل کیٹیور ویک“معاصر اور روایتی عروسی انداز کو پیش کرنے کےساتھ ساتھ ڈیزائنرز اور فنکاروں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کے حوالے سے دنیا بھر میں مقبول ہے۔
گزشتہ 7سالوں سے یہ پلیٹ فارم باصلاحیت افراد کو ان کی عروسی تخلیقات بشمول ملبوسات ‘ زیورات کے ساتھ ڈیزائنر ز اور ماڈلز کے ساتھ اپنے فن کو عوام تک تفریح پہنچانے کےلئے سنہری موقع فراہم کرتا ہے۔
سال میں دو مرتبہ منعقد کیا جانے والابرائیڈل کیٹیور ویک ملک کی سب سے مقبول اور نمایاں تقریبات میں شمار کیا جاتا ہے۔