گلوکارہ کیٹی پیری ”امریکن آئیڈل“کی جج بن گئیں

گلوکارہ کیٹی پیری ”امریکن آئیڈل“کی جج بن گئیں

لاس اینجلس: امریکی گلوکارہ کیٹی پیری مشہور عالم سنگنگ ریالٹی شو”امریکن آئیڈل“کی جج بن گئیں۔

امریکن آئیڈل اور اے بی سی کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق امریکن آئیڈل کے اگلے سیزن جو کہ آئندہ سال آن ایئر ہو گا کے لئے گلوکارہ کیٹی پیری کو مرکزی جج چن لیا گیا ہے۔
کیٹی نے اپنی تقرری کے حوالے سے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وہ اے بی سی کی جانب سے امریکن آئیڈل کو واپس لانے اور خود موسیقی کی طرف واپس آنے پر بہت خوش ہیں،کیٹی نے اپنے مداحوں کوکہا کہ اب ہم آڈیشنز پر ملیں گے۔

مصنف کے بارے میں