صبا قمر کی بالی وڈ فلم ”ہندی میڈیم“ کل ریلز ہو گی

صبا قمر کی بالی وڈ فلم ”ہندی میڈیم“ کل ریلز ہو گی

10:40 PM, 18 May, 2017

لاہور: پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی بالی وڈ فلم ”ہندی میڈیم“ کل سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ اس فلم میں انہوں نے بھارتی اداکار عرفان خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ دنیش ویجان اور بھوشن کمار کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی چاندنی چوک کے شادی شدہ جوڑے کے گرد گھومتی ہے جو اپنی بیٹی کو انگریزی اسکول میں داخلہ دلوانے کیلئے دہلی منتقل ہونا چاہتے ہیں۔

اس فلم کی کہانی دو ایسے والدین پر مبنی ہے جو اپنی بیٹی کو ایسی تعلیم دلانا چاہتے ہیں۔جس کی وہ حیثیت نہیں رکھتے، اس فلم میں صبا قمر اور عرفان خان کی مزاحیہ اداکاری کو بھی پیش کیا گیا جو اپنی بیٹی کو ایک اچھے اسکول میں داخلہ دلانے کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں۔فلم چاندی چوک میں رہائش پذیر ایک ایسے جوڑے کے بارے میں ہے، جو دہلی منتقل ہونا چاہتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔
 
 

مزیدخبریں