شکرگڑھ : وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ریاستی ادارے اور عوام متحد ہیں پاک فوج دہشت گردی کا جوانمردی سے مقابلہ کرنے والی دنیا کی واحد فوج ہے ہم نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کا تہیہ کر رکھا ہے حکومت کی جانب سے پنجاب بھر میں کسانوں کو حکومتی سطع پر اربوں روپے کے پیکج فراہم کئے جا رہے ہیں اور کسانوں کی خوشحالی ترقی کے لئے فوری اور بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ ہاریوں اور مزارعوں کو فصلوں کی کاشت کو بہتر اور یقینی بنانے کے لئے آسان شرائط پر قرض فراہم کئے جا رہے ہیں کسانوں کو کھاد اور بیج بھی سستے فراہم کرنے کے لئے حکومت اپنے وعدے کو پورا کر رہی ہے.
ان خیالات کا اظہار وزیراعلے پنجاب میاں شہباز شریف نے شکرگڑھ کے نواحی علاقہ گندم خریداری مرکز قصبہ منڈی خیل سینٹر کے وزٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،وزیراعلے پنجاب نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پنجاب بھر میں کسانوں کو حکومتی سطع پر اربوں روپے کے پیکج فراہم کئے جا رہے ہیں اور کسانوں کی خوشحالی ترقی کے لئے فوری اور بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ ہاریوں اور مزارعوں کو فصلوں کی کاشت کو بہتر اور یقینی بنانے کے لئے آسان شرائط پر قرض فراہم کئے جا رہے ہیں کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے کھیتوں سے منڈیوں تک فصلوں کی رسائی کو آسان بنانے کے لئے پنجاب بھر میں ."پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے " کے منصوبے کے تحت سڑکوں کے جال بچھائے ہیں تاکہ کسانوں کی محنت کی کمائی انہیں منڈیوں تک پہنچانے میں ااسانی ہو کاشتکاروں کے لئے سو فیصد میرٹ اور بہترین انتظامات کو اولین ترجیح دی ہے تاکہ کسانوں کو اپنی سال بھر کی محنت کی کمائی صاف اور شفاف طریقے سے میسر ہو اس موقع پر انہوں نے کاشتکاروں سے بات چیت کی انکے مسائل سنے اور گندم کی خریداری کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں کے متعلق آگاہی فراہم کی انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کسانوں کو انکی محنت کا پھل پوری قیمت کی صورت میں ادا کر رہی ہے کسان کی خوشحالی دراصل پاکستان کی خوشحالی ہے .
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں