لاہور : فلم”شور شرابا“میں اداکارہ میرا پر فلمایا جانے والا مرکزی گانے کے پرنٹ لاپتہ ہوگئے۔فلم”شور شرابا“جس میں میرا کا کیمیو رول ہے میں میرا پر فلمایا جانے والا گانے کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اس کو بھارتی کریو گرافر ریشماں خان نے کریوگراف کیا تھا اور اس پر فلمساز کی دس لاکھ کی لاگت آئی تاہم میرا کی بدقسمتی نے اس کا ساتھ نہ چھوڑا فلم کی ایڈیٹنگ کے عمل کے دوران فلم کے گانے کے 80 فیصد پرنٹ لاپتہ پائے گئے۔
فلم ساز سہیل خان کے مطابق فلم کے گانے کے ریکارڈینگ یا تو غلطی سے ڈیلیٹ ہو گئی یا پھر چوری ہو گئی ہے اس کا تعین کیا جا رہا ہے کیونکہ اس لئے اس کا کھو جانا ہمارے لئے بڑا نقصان ہو گا،میرا ہماری کاسٹ کا اہم حصہ ہے۔مذکورہ فلم روان عید الفطر پر ریلیز ہونی ہے جبکہ اس کی دیگر کاسٹ رابی پیرزادہ،عدنان خان اور نشو بیگم شامل ہیں۔فلم کے ہدایتکار بھارتی فلمساز حسنین حیدر آباد والا ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔