نائیجر میں گردن توڑ بخار سے 180 افراد ہلاک ہوچکے ہیں،اقوام متحدہ

06:28 PM, 18 May, 2017

نیوویب ڈیسک

اقوام متحدہ: نائیجر میں رواں سال کے دوران گردن توڑ بخار سے 180 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق افریقی ملک نائیجر میں گردن توڑ بخار تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث جنوری سے لے کر اب تک ملک میں اس مرض سے180 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں تقریباً نصف تعداد بچوں کی ہے ۔

واضح رہے کہ نائیجر میں گردن توڑ بخار میں مبتلا افراد کی تعداد 3ہزار سے زائد ہے۔ گردن توڑ بخار مختلف قسم کی بیکٹیریا کی وجہ سے ہوتا ہے۔ یہ بخار چھینکنے، کھانسنے اور مریض سے قربت کی وجہ سے دوسروں میں منتقل ہو جاتا ہے۔

مزیدخبریں