دبئی: متحدہ عر ب امارات کو یہ خصوصیت حاصل ہے کہ اس میں دنیا بھر کے 180 ممالک کے شہری کسی نہ کسی طور پر رہتے ہیں ۔ جن میں سے ایشیائی ممالک جن میں پاکستان ، بھارت اور بنگلادیش کے شہریو ں کی تعداد باقی ممالک سے زیادہ ہے ۔
عالمی ادارے کی طرف سے جاری کی جانے والی رپورٹ کے مطابق اس وقت متحدہ عرب امارات غیر ملکیوں کی تعداد رکھنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔
خلیج ٹائمز کی تفصیلات کے مطابق رپورٹ کے اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں ہے کہ ملک کی 88 فیصد آبادی دوسرے ممالک کی پیدائش ہے۔ ورلڈ ایکنومک فورم رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی غیر ملکی آبادی کمانے کی غرض سے یواے ای آئی ہےاور وہ مہاجرین نہیں ہیں۔
اس وقت متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر اور غیر ملکی شہریوں کی تعدا د کچھ اسطرح ہے ۔
۰ 3.5 ملین بھارتی
۰ 935,000 مصری
۰ 906,000 پاکستانی شامل ہیں۔
قطر دنیا کی دوسری بڑی قوم ہے جس کی 75 فیصد آبادی غیر ملکی ہے۔ جہاں سب سے زیادہ بھارتی ہیں جن کی تعداد 646,000 ہے۔ جب کہ مصری 164,000اور بنگلہ دیشی 160,000ہیں