ممبئی : بالی وڈ اداکار سلمان خان نے کہا کہ ان کی بیماری”فیشل نرو ڈس آرڈر“نے ان کو پہلے سے زیادہ محنت کرنے کی تحریک دی۔سلمان خان نے اپنی ایک تازہ بات چیت میں اپنی بیماری کے بارے میں پہلی بار بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اعصابی بیماری ”فیشل نرو ڈس آرڈر“جس کو ”ٹریگمینل نیورالجیا“بھی کہتے ہیں نے ان کو پہلے سے زیادہ بڑھ کر محنت کرنے اور اداکاری کو سنجیدگی سے لینے کی تحریک دی۔
انھوں نے بتایا کہ اس بیماری سے وہ بدترین درد کا شکار ہوتے ہیں لیکن انھوں گھٹنے ٹیکنے کے بجائے اس سے مقابلے کے لئے اپنے کو مضبوط بنایا۔سلمان نے کہا کہ درد کتنا بھی زیادہ ہو اس کو اس بات کا ادراک ہوا کہ اپنے سین میں کسی متبادل کی گنجائش نہیں ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔