ممبئی: بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن ان کے خاوند ابھیشک بچن نے فلم ساز انوراگ کشپ کی فلم ”گلاب جامن“ میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم سان انوراگ چاہتے تھے کہ ابھیشک اور ایشوریا کو اپنی فلم”گلاب جامن “ میں ایک ساتھ لے کر آئیں لیکن ابھیشک اور اشوریہ نے ناگزیز وجوہ کہ بنا پر فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔
واضح رہے ا س سے پہلے یہ خبریں آرہی تھیں کہ ایشوریا رائے بچن اپنے شوہر کے ساتھ اس فلم میں جلوہ گر ہوں گی ۔ تاہم اب انہوں نے اعلان کردیا ہے کہ وہ کسی بھی صورت اس میں حصہ نہیں لے رہی ۔