وزیر آباد: وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمدشہبازشریف کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ کم ہی سوتے اور آرام کرتے ہیں اس بار بھی انہوں نے اپنے اس ریکارڈ کو خراب نہیں ہونے دیا ۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف دورہ ِ چین سے واپسی پر بغیر آرام کئےایئرپورٹ سے سیدھےوزیرآباد پہنچ گئے۔
ذرائع کا مزید کہناتھا کہ وزیراعلیٰ نے وزیر آباد میں گندم خریداری مرکز میں ریکارڈ چیک کرتےہوئے ایک فوڈ انسپکٹر کو معطل کرنے کا حکم دےدیااور استقبال کےلیے قالین بچھانے پر برہمی کا اظہارکیا۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب صبح کے وقت دورہ چین سے واپس لاہور پہنچے تھے،لیگی اراکینِ اسمبلی اورسرکاری افسروں نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئےشہبازشریف کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں دورہ چین ہر لحاظ سے کامیاب رہا۔
انہوں نے کہاکہ بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کی شرکت سے دنیا بھر میں مثبت پیغام گیا ہے ،پاکستان کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے سفر میں مل کر چلیں گے۔