رنویر سنگھ ’باہو بالی‘ کے سحر میں مبتلا

01:04 PM, 18 May, 2017

ممبئی:حال ہی میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ کی فلم باہو بالی نے دنیا بھر میں دھوم مچائی ہے اور اس کے سحر میں ہر کوئی مبتلا ہے ۔معروف بالی ووڈ سٹا ر رنویر سنگھ بھی اب باہو بالی کے بڑے مداح بن گئے ہیں ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے رنویر سنگھ نے لکھا ’اوہ میرے خدا ،باہو بالی‘۔

ان کی اس ٹویٹ پر فلم میکر اور ہدایت کار ایس ایس راجامولی نے فوری طور پر ان کی تعریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹویٹ کی۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز اکشے کمار نے بھی ٹویٹر پر باہو بالی کے لیے تعریفی کلمات لکھے اور فلم اور اس کی کاسٹ کو خوب سراہا اور پوری ٹیم کو مبارکباد دی ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ باہو بالی بھارت کی وہ پہلی فلم ہے جس نے پوری دنیا کے سینما گھروں سے بزنس کر کے 1000کروڑ کو عبور کر کے 1,294کروڑ اکٹھا کر لیا ہے اور بھارت میں فلم اب تک 390کروڑ کا بزنس کر چکی ہے ۔فلم بنیادی طور پر تیلگو ہے لیکن یہ کئی زبانوں میں پیش کی گئی ۔

مزیدخبریں