روس سے روابط،سابق ایف بی آئی سربراہ تحقیقات کریں گے

12:27 PM, 18 May, 2017

واشنگٹن:روس کی جانب سے امریکی انتخابات پر اثر انداز ہونے اور ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم سے تعلق کے معاملے کی تحقیقات اب ایف بی آئی کے سابق سربراہ رابرٹ مولر کریں گے۔رابرٹ مولر کے نام کا اعلان کرتے ہوئے نائب اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ یہ بات عوامی مفاد میں تھی کہ اس کام کے لیے باہر کے آدمی کا انتخاب کیا جاتا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایف بھی آئی کے حالیہ ڈائریکٹر جیمز کومی کو برطرف کیے جانے کے بعد اس معاملے میں خصوصی پراسیکیوٹر کا مطالبہ بڑھنے لگا تھا۔ایف بی ائی اور کانگرس ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم اور روس کے درمیان ممکنہ تعلق کی چھان بین کر رہے ہیں۔امریکی خفیہ اداروں کا حیال ہے کہ ماسکو نے امریکی انتخاب کو رپبلکن کے حق میں موڑنے کی کوشش کی۔

رابرٹ مولر کی تعیناتی کے ایک گھنٹے بعد ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے پیش گوئی کر دی کہ تحقیقات میں انھیں اور ان کی ٹیم کو بے قصور قرار دیا جائے گا۔اس سے پہلے وائٹ ہاوس کا موقف تھا کہ اس معاملے میں باہر کے کسی شخص سے تحقیقات کروانے کی ضرورت نہیں ہے۔

ڈیمو کریٹ پارٹی کے سینیٹر چک شومر کا کہنا ہے کہ مولر اس کام کے لیے بالکل مناسب شخص ہیں۔رابرٹ مولر کو اس کام کے لیے وسیع اختیارات حاصل ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں یہ ذمہ داری قبول کرتا ہوں اور اس کے لیے اپنی بھرپور صلاحیتیں استعمال کروں گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں