گلگت : گلگت انتظامیہ کا ناقص مضر صحت نمکو اور دہی بنانے والی غیر قانونی فیکٹری پر چھاپہ۔ بھاری مقدار میں ناقص نمکو اور دہی بنانے والے زائد المیعاد پاؤڈر ضبط کرکے فیکٹری کو سیل کردیا گیا۔ فیکٹری مالکان کو ایگزیکٹیو مجسٹریٹ درجہ اول اصغر خان کے عدالت میں میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم فوڈ انسپکٹر راشد حسین نے پیش کردیا۔
عدالت میں جرم ثابت ہونے پر ایگزیکٹیو مجسٹریٹ درجہ اول اصغر خان نے جیل کی سزا سنادیا اور تمام ضبط شدہ زائدالمیعاد دہی پاؤڑر اور ناقص نمکو میڈیا کے نمائندوں کے سامنے تلف کرنے کے احکامات جاری کردئے۔
بدھ کے روز اسسٹنٹ کمشنر/سب ڈویژنل مجسٹریٹ نوید احمد کے حکم پر حلقہ مجسٹریٹ میٹ انسپکٹراور فوڈ انسپکٹر نے میونسپل فورس کے ہمراہ جوٹیال پاسبان کالونی میں گھرمیں چھاپہ مار کر ناقص اور مضر صحت دہی اور نمکو بنانے والی غیر قانونی فیکٹری سے بھاری مقدار میں پاؤڈر بر آمد کرکے ایگزیکٹیو مجسٹریٹ درجہ اول اصغر خان کے عدالت میں پیش کردیا عدالت نے کاروائی کرتے ہوئے دوران ٹرائل جرم ثابت ہونے پرایگزیکٹیو مجسٹریٹ درجہ اول اصغر خان نے جی بی پیور فوڈ ایکٹ 273 P.P.C / 2011کے تحت فیکٹری مالک عامر شہزاد کو جیل اور غیر قانونی فیکٹری سے برآمد شدہ بھاری مقدار میں برآمد ہونے والا5000کلو گرام زائد المیعاد پاؤڈر تلف کرنے کے احکامات جاری کردے۔زائد المیعاد و مضر صحت دہی پاؤڈر اور نمکو میڈیا کے سامنے تلف کردیا گیا۔
گلگت انتظامیہ کا ناقص مضر صحت اشیا بنانے والی غیر قانونی فیکٹری پر چھاپہ
11:40 AM, 18 May, 2017