لاہور:کہا جاتا ہے کہ موسیقی روح کی غذا ہے اور موسیقی کو دنیا بھر میں سنا اور پسند کیا جاتا ہے او ر مختلف ممالک میں مختلف قسم کی موسیقی سنی اور پسند کی جاتی ہے کہیں بالکل سادہ اور آہستہ سروں کی موسیقی سنی جاتی ہے جبکہ کہیں بہت تیز اور اونچی آواز کی موسیقی کو پسند کیا جاتا ہے ۔لیکن یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ انسانی دماغ پر ہلکی اور تیز موسیقی کے اثرات ایک جیسے نہیں ہوتے ۔نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق میوزک میں موجود تیز بیٹ انسانی دماغ میں ایسے سگنل پیدا کرتی ہے جو دماغ کے اعصاب کو مظبوط بناتی ہے ۔
social Psychological and Personality نامی جریدے میں چھپی اس تحقیق کے مطابق انسان کے دماغ میں موجود چھوٹے عصب تیز موسیقی کی بیٹ پر ایسا رویہ ظاہر کرواتے ہیں جس میں وہ اکٹھے ہو جاتے ہیں اور مضبوطی ظاہر کرتے ہیں ۔نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے تحت کی گئی اس تحقیق میں جو تجربات کیے گئے ان میں بہت سارے انڈرگریجوائٹ طالبعلموں کو میوزک تیز باس بیٹ کے ساتھ سننے کو کہا گیا اور وہی موسیقی Bass بیٹ کے بغیر سننے کو کہا گیا اور پھر ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے زیادہ مضبوط،پر تعین اور پر اعتماد کب محسوس کیا؟نتائج کے مطابق اسی فیصد سے زائد طالبعموں نے Bassبیٹ کے ساتھ زیاد ہ اچھا محسوس کیا۔واجح رہے کہ یہ تحقیق "The Music of Power: Perceptual and Behavioral Consequences of Powerful Music" کے عنوان سے شائع ہوئی ۔
موسیقی کے انسانی دماغ پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں
12:09 PM, 18 May, 2017