انٹرمیڈیٹ امتحانات میں بھارتی موبائل فون نمبرز کا استعمال،تحقیقات میں بڑی پیشرفت

10:52 AM, 18 May, 2017

کراچی:نقل مافیا کے گرد گھیرا تنگ ہوگیا۔ انٹرمیڈیٹ امتحانات کے دوران نقل میں استعمال ہونے والے واٹس ایپ گروپس اور بھارتی نمبروں کی تحقیقات میں سی ٹی ڈی کی بڑی پیش رفت سامنے آگئی ہے۔انٹرمیڈیٹ امتحانات کے دوران نقل میں استعمال ہونے والے بھارتی نمبروں کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت سامنے آ گئی۔

کاونٹر ٹیررازم کی تحقیقات کے مطابق واٹس اپ گروپس کے دونوں نمبرز بھارت میں خانپورسے استعمال کیے جارہے تھے۔تحقیقات کے مطابق دونوں بھارتی موبائل فون نمبرزپاکستانی سائبراسپیس میں آئے ہی نہیں۔سی ٹی ڈی کے مطابق انٹرکے تین طلبا بھارتی نمبروں سے رابطے میں تھے ، تینوں طلبا سے تفتیش کی جارہی ہے۔نقل مافیا کیخلاف انٹربورڈ افسر کی مدعیت میں سی ٹی ڈی میں مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے اب نقل مافیا بچ نہیں سکتا۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے آج صبح کراچی میں سی ٹی ڈی نے بورڈ آفس کالونی میں چھاپہ مار کرانٹر امتحانات میں نقل کروانے کے الزام میں تین ایجنٹ سمیت سات ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی نوید خواجہ کے مطابق گزشتہ روز انٹر امتحانات میں نقل کروانے کے الزام میں تین ایجنٹ سمیت سات ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں میں بورڈ انتظامیہ کے افراد بھی شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان میں مبینہ مرکزی ایجنٹ بھی شامل ہے

مزیدخبریں