چار دہشتگردوں کو صبح سویرے پھانسی دیدی گئی

10:20 AM, 18 May, 2017

راولپنڈی:فوجی عدالت سے سزا یافتہ مزید 4 دہشتگردوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے مطابق چاروں دہشتگرد محمد ابراہیم،رضوان اللہ ،سردار علی اور شیر محمد خان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا ۔تختہ دار پر لٹکائے جانیوالے چاروں دہشتگرد معصوم شہریوں کے قتل،تعلیمی اداروں کی تباہی،فورسز پر حملوں اور مواصلاتی نظام کو تباہ کرنے میں ملوث تھے اور انہوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا۔

سزا پانیوالے دہشتگردوں کو آج صبح خیبر پختونخوا کی جیل میں پھانسی دی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی فوجی عدالت سے سزا پانیوالے چار دہشتگردوں کوپھانسی دی گئی تھی۔

مزیدخبریں