"ہندی میڈیم " 19مئی کو اپنا جادو دکھانے کے لیے تیار

07:50 AM, 18 May, 2017

لاہور: معروف پاکستانی اداکارہ صبا قمر  کی بھارت میں بننے والی فلم"ہندی میڈیم" 19مئی 2017 سے سینما گھروں میں تہلکہ مچانے کے لیے تیار ہے ۔تفصیلات کے مطابق صبا قمر جنہوں نے بالی وڈ کی فلم ہندی میڈیم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں،جس کے ٹریلرز کی دھوم مچی ہے،اب فلم ریلیز ہونے میں ایک دن اور چند گھنٹے باقی رہ گئے ہیں۔

 چوہدری کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم 'میں پاکستانی اداکارہ بھارت کے نامور اداکار عرفان خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا میں نظر آئیں گی۔دنیش ویجان اور بھوشن کمار کی پروڈیس کردہ اس فلم کی کہانی چاندنی چوک کے شادی شدہ جوڑے کے گرد گھومتی ہے جو اپنی بیٹی کو انگریزی اسکول میں داخلہ دلوانے کیلئے دلی منتقل ہونا چاہتے ہیں۔

مزیدخبریں