کراچی : منگھو پیر کے علاقے میں گیس پائپ لائن دھماکہ،600گرام دھماکہ خیز مواد کا استعمال

07:43 AM, 18 May, 2017

کراچی:سکیورٹی اداروں کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کے باوجود  کراچی میں بدآمنی پھیلانے والے عناصر کی طرف سے کوئی نہ کوئی چھوٹی بڑی کارروائی دیکھنے میں آتی رہتی ۔تفصیلات کے مطابق منگھوپیر کے علاقے میں مدینتہ الحکمت کے قریب سوئی گیس کی پائپ لائن میں دھماکا ہوا ہے۔ سوئی گیس حکام کے مطابق دھماکے سے 16انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد منگھوپیر، بنارس اور دیگر علاقوں میں گیس کی فراہمی روک دی گئی، تاہم دھماکے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔ بعد میں دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے بم ڈسپوزل عملے کو طلب کیا گیا۔

بم ڈسپوزل حکام کہتے ہیں کہ سوئی گیس پائپ لائن دھماکے میں500 سے600 گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا، دھماکہ خیز مواد دیسی ساختہ تھا۔ سوئی گیس کا عملہ بھی مرمت کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچ گیا ہے.

مزیدخبریں