بیجنگ: دنیا کی مقبول ترین شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے صارفین کے اکاؤنٹس کو مزید محفوظ بنانے کے لیے نیا "سیکیورٹی چیک اپ" ڈیش بورڈ متعارف کرادیا، جہاں تمام سیکیورٹی فیچرز ایک ہی جگہ دستیاب ہوں گے۔
ٹک ٹاک کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اب صارفین کو اکاؤنٹ سیکیورٹی کے مختلف آپشنز تلاش کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، بلکہ وہ تمام ضروری فیچرز ایک ہی ڈیش بورڈ میں دیکھ اور استعمال کر سکیں گے۔
اکاؤنٹ کو فون نمبر، ای میل اور بائیو میٹرک کے ذریعے محفوظ بنانے کی سہولت۔ فیس لاک آپشن کے ذریعے اکاؤنٹ سیکیورٹی کو مزید بڑھایا جا سکے گا۔ٹو فیکٹر اتھینٹیکیشن (2FA) اور پاس ورڈ مینجمنٹ کے آپشنز تک آسان رسائی
ٹک ٹاک کے مطابق یہ نیا فیچر صارفین کے اکاؤنٹس کو ہیکنگ اور غیر مجاز رسائی سے بچانے کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ٹک ٹاک نے والدین کے لیے نئے "پیرنٹل کنٹرول" فیچرز بھی متعارف کرائے تھے، جن کی مدد سے والدین اپنے کم عمر بچوں کے اکاؤنٹس پر مؤثر نگرانی کر سکتے ہیں۔