وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات طے ، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ہوگا

09:17 PM, 18 Mar, 2025

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف 19 سے 22 مارچ تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے، جہاں وہ سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے کا مقصد دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا، معاشی تعاون کو فروغ دینا اور سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا ہے۔

وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، اہم وفاقی وزرا اور سینئر سرکاری افسران بھی شامل ہوں گے۔

اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات اور مختلف شعبہ جات میں تعاون پر غور کیا جائے گا، جبکہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور فلسطین کے مسئلے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی اور سفارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے۔
 

مزیدخبریں