تحریک انصاف نے ثابت کردیا وطن کی سلامتی اور امن ان کیلئے اہمیت نہیں رکھتے ، خواجہ آصف

تحریک انصاف نے ثابت کردیا وطن کی سلامتی اور امن ان کیلئے اہمیت نہیں رکھتے ، خواجہ آصف

اسلام  آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں عدم شرکت پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر اپنے پیغام میں خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے آج یہ ثابت کر دیا ہے کہ ان کے لیے عمران خان کی ترجیح سب سے اہم ہے، جبکہ وطن کی سلامتی اور امن ان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا نصب العین "خان نہیں تو پاکستان نہیں" ہے۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے، لیکن پی ٹی آئی اپنے سیاسی مفادات کی سیاست کر رہی ہے، اور یہ وطن دشمنی سے بڑھ کر کچھ نہیں ہو سکتا۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے عمران خان سے ملاقات کرانے کی شرط رکھی تھی۔
 
 
 
 

مصنف کے بارے میں