اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج بروقت طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، خاص طور پر دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد کی صورتحال پر بات کی جائے گی۔
کابینہ اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کی تجاویز پر بھی غور کیا جائے گا، اور ان تجاویز کی منظوری بھی دی جائے گی۔ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں پارلیمانی سلامتی کمیٹی کے ان کیمرا اجلاس کے فوراً بعد وزیر اعظم کے چیمبر میں منعقد ہوگا۔