قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس آج ہوگا، اپوزیشن اتحاد کا شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس آج ہوگا، اپوزیشن اتحاد کا شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس آج صبح 11 بجے قومی اسمبلی ہال میں ہوگا، جس میں عسکری قیادت موجودہ سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کرے گی۔ اجلاس میں پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈر اور کابینہ کے متعلقہ اراکین شرکت کریں گے۔

تاہم، اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک کے ترجمان اخونزادہ حسین یوسفزئی نے اپنے بیان میں اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن اتحاد نے قومی سلامتی اجلاس میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری طرف، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسپیکر قومی اسمبلی کے رابطے پر اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں 14 نمائندوں کے نام اسپیکر کو بھیج دیے ہیں۔ یہ اجلاس وزیراعظم کی ایڈوائس پر طلب کیا گیا ہے تاکہ سکیورٹی کے موجودہ مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

مصنف کے بارے میں