اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنمااور وکیل لطیف کھوسہ کاکہنا ہے کہ تحریک انصاف کو سینیٹ انتخابات میں بھی دیوار سے لگایا جارہا ہے۔
لطیف کھوسہ نے نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بانی چیئرمین کے بغیر سیاسی استحکام نہیں آسکتا، انہیں رہائی دیں۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ عوام نے 8 فروری کو 9 مئی کا بیانیہ مسترد کردیا، دو تہائی اکثریت کے ساتھ بھی یہ حکومت نہیں چل سکتی ۔