بل گیٹس کا وزیراعظم کو خط، پولیو کے خاتمے میں تعاون جاری رکھنےکے عزم کا اعادہ

08:11 PM, 18 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :  مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے وزیراعظم شہبازشریف کو لکھے گئے خط میں اپنی فاؤنڈیشن کی جانب سے پولیو کے خاتمے میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔بل گیٹس نے انتخابات میں کامیابی اور نئی حکومت کے قیام پر وزیراعظم شہبازشریف کو مبارک باد بھی دی۔


بل گیٹس کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ پاکستان 2024 کے اختتام تک پولیو سے پاک ہوجائےگا۔بل گیٹس کا وزیر اعظم کو لکھےگئے خط میں کہنا تھا کہ آپ اس معاملے پر فون پر مجھ سے بات کریں تو آپ کا شکر گزار  رہوں گا۔

مزیدخبریں