کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ، جامع پلان طلب

05:05 PM, 18 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور:کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ کرتے ہوئے  جامع پلان طلب کیاگیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کسانوں کو ٹیوب ویل کے لیے سولر پینل دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس سے متعلق جامع پلان طلب کرلیا گیا۔

نواز شریف نے ہدایت کی کہ چھوٹے کسانوں کا مہنگی بجلی کا مسئلہ حل کریں، آئی ایم ایف کے کہنے پر بجلی اور گیس اور کتنی مہنگی ہوگی؟ عوام کے صبر کو کب تک آزمائیں گے؟۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کو سولر پینل دیں، حکومت کا پیسہ اس پر خرچ ہونا چاہیے۔ کاشتکار کو اس کی محنت کا پورا صلہ ملنا چاہیے۔

ان کاکہنا تھا کہ  آڑھتی اور ملوں والوں کے استحصال سے کاشتکار کو بچایا جائے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ کاشتکار کو جدید مشینری فراہم کریں گے، ڈریپ ایریگیشن کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔انکا کہنا تھا کہ ڈرپ ایریگیشن سے پانی کی بچت ہوگی اور لاگت بھی کم آئے گی۔ کھاد مہنگی بیچنے والے مافیا کو قابو کرنے کےلیے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے۔ لاگت میں کمی اور فصل کا صحیح معاوضہ ملنے سے کسان خوشحال ہوگا۔

مزیدخبریں