پنجاب کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جا رہا:وزیر خزانہ پنجاب

 پنجاب کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جا رہا:وزیر خزانہ پنجاب

لاہور: وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان کاکہنا ہےکہ   پنجاب کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جا رہاہے۔ وزیر خزانہ پنجاب نے   اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ   پنجاب کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جا رہا ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ   آج پچھلے 9 ماہ اور اگلے 3 ماہ کا بجٹ اسمبلی سے پاس کروائیں گے۔  وزیراعلیٰ پنجاب نے جو صوبے میں ترقی کا روڈ میپ دیا اس پر کام ہوتا نظر آئے گا، نگراں حکومت نے آئین کے آرٹیکل 126 کے تحت اخرجات کیے۔

انہوں  نے کہاکہ نگران  حکومت کے بعد منتخب حکومت آتی وہ تمام اخراجات اسمبلی سے پاس کرواتی۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ منتخب حکومت ناصرف نگراں حکومت بلکہ پچھلی حکومتوں کا آڈٹ کر سکتی ہے۔

مصنف کے بارے میں