شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

04:04 PM, 18 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی: شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیاگیاہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں شرحِ سود پر فیصلہ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک کا پالیسی ریٹ 22 فیصد تھا جسے برقرار رکھا گیا ہے۔


اس سے قبل سٹیٹ بینک کے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ مالیاتی شعبے کی اکثریت شرحِ سود کو 22 فیصد پر برقرار دیکھ رہی ہے۔اعلامیے میں سٹیٹ بینک کا یہ بھی کہنا تھا کہ مالیاتی ماہرین کا ایک حصہ شرحِ سود میں 1 فیصد کمی دیکھ رہا ہے۔

مزیدخبریں