اسرائیلی فوج کا الشفا ہسپتال کو خالی کرنے کا حکم 

03:56 PM, 18 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

غزہ:اسرائیلی فوج  نے الشفا ہسپتال کو فوری خالی کرنے کا حکم  دیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے الزام عائد کیا ہے کہ الشفا ہسپتال میں حماس کے سینئر کمانڈرز دوبارہ منظم ہو رہے ہیں اور وہ اسپتال کو اپنی کارروائیوں کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔


ترجمان اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ ٹھوس انٹیلی جنس بنیادوں پر الشفا ہسپتال اور اس کے اطراف میں ’’انتہائی درستگی‘‘ کے ساتھ آپریشن کر رہے ہیں۔ اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ دہشت گردوں کو دوبارہ منظم نہیں ہونے دیں گے۔
ترجمان اسرائیلی فوج نے کہا کہ ہمارا نشانہ ہسپتال میں چھپے حماس کے کمانڈرز ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہسپتال پر حملہ بین الاقوامی انسانی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ سینکڑوں بے گھر فلسطینی اس ہسپتال میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت جنگ کے وقت بھی ہسپتالوں کو تحفظ اور حملوں سے استثنیٰ حاصل ہے۔

مزیدخبریں