ریاض: نئی عمرہ پالیسی متعارف کرائی گئی ہے۔ اس کے تحت رمضان المبارک میں اب صرف ایک مرتبہ ہی عمرے کی اجازت ہوگی۔سعودی حکومت نے رمضان المبارک میں نئی عمرہ پالیسی متعارف کرائی ۔ گزشتہ ہفتے مقدس ماہ رمضان المبارک کا آغاز ہوا جس دوران مکہ مکرمہ میں عمرہ زائرین کی بڑی تعداد دیکھی جاتی ہے جو مختلف زیارتوں اور عمرہ کی ادائیگی کے لیے مسجد الحرام کا رخ کرتی ہے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کا اس بارے میں کہنا ہےکہ رمضان المبارک میں دو یا دو سے زیادہ عمرے کرنے کے لیے کوئی اجازت نامہ جاری نہیں کیا جائے گا، اس لیے اب رمضان میں صرف ایک ہی عمرہ کرنے کی اجازت ہوگی۔اس پابندی کا مقصد لوگوں کی بھیڑ کو کم کرنا اور زیادہ تر افراد کو اس ماہِ مقدس میں عمرہ کرنے کا موقع دینا ہے۔
نُسوک کے مطابق ایک ہی شخص کی طرف سے دوسرے عمرے کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنے کی کوشش کی صورت میں، ایک پیغام لکھا ہوا نظر آئے گا کہ ’پرمٹ کا اجراء ناکام‘ ہوگیا ہے۔اسی لیے ہر کسی کو عمرہ کا موقع فراہم کرنے کے لیے سعودی عرب کی حکومت رمضان میں صرف ایک بار ہی عمرے کی اجازت دے گی۔